حاجی پور، 13نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بہار کے ویشالی ضلع کے مہوا تھانہ تحت کنہولی مو ڑ کے پاس آج صبح ایک ٹرک کے بے قابو ہوکر پلٹ جانے سے اس پر لادے گئے 20 مویشیوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔مہوا کے انچارج تھانہ صدر ششبھوش کمار نے بتایا کہ گھنے دھند کی وجہ سے ہوئے اس حادثے میں سمستی پور سے حاجی پور کی جانب آ رہے مذکورہ ٹرک پر لادے گئے 20 مویشیوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑنے کے بعد بھاگ کھڑا ہوا ۔ ٹرک پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور مرے ہوئے مویشیوں کی دفن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اور پولس گاڑی نمبر کی بنیاد پر گاڑی مالک تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پولس کو شبہ ہے کہ یہ تمام مویشی جن میں گائے اور بیل اور بھینس بھی کسی بیف کمپنی کو سپلائی کئے جا رہے تھے ۔